Swat

سوات سوشل میڈیا کلب کا اہم اجلاس سلطان ٹاؤر میں طلب

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام سوات سوشل میڈیا کلب کے عہدیدار اور ممبران کا ایک اجلاس رفیع اللہ کی زیرِ صدارت سلطان ٹاؤر میں طلب کیا گیا۔ اجلاس میں ’’سوشل میڈیا کلب‘‘ کے باقاعدہ افتتاح اور حلف برداری کے حوالہ سے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ تمام ممبران نے اس حوالہ سے اپنی تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اب چوں کہ دور سوشل میڈیا کا ہے، اس لئے سوشل میڈیا کلب سوات کا قیام ناگزیر ہے۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سوات اور اہل سوات کے مسائل کے ساتھ ساتھ تمام عہدیدار اور ممبران کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی اور مذکورہ کلب سوات کی ترقی میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گا

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں