Uncategorized @ur

پولیس کا آپریشن،اسلحہ سمیت منشیات فروش و مشتبہ افراد گرفتار

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس نے جرائم پیشہ اور غیر قانونی کام کرنے والے افراد کے خلاف خصوصی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران میں پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کے خلاف ورزی پر دس افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائے۔ مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران پولیس نے ایک بندوق، ایک کلاشنکوف، 2رائفل اور 5پستول برآمد کئے۔ ایک مجرم اشتہاری کو بھی گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں 11.205 کلوگرام چرس، 504گرام ہیروین، دس گرام آئس برآمد کرکے 78مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں