Swat

تحفظ صارفین عدالت کا محکمہ سوئی گیس کو لوڈ شیڈنگ،لو پریشر ختم کرنے کا حکم

مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحفظ صارفین عدالت کے جج نے محکمہ سوئی گیس کو 7دن کے اندر اندر گیس لوڈشیڈنگ اور لوپریشر کا مسئلہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہوا تو محکمہ سوئی گیس کے خلاف سخت فیصلہ سنانے پر مجبور ہوں گے۔ گیس لوڈشیڈنگ اور لوپریشر کیس کی سماعت کے دوران محکمہ سوئی گیس کی جانب سے انجینئر اکبر امان جبکہ صارفین کی جانب سے درخواست گزار ڈاکٹر خالد محمود پیش ہوئے۔ عدالت نے محکمہ سوئی گیس کے ایم ڈی اور جی ایم کی عدم پیشی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دئیے کہ یہ عدالت محکمہ سوئی گیس کو حکم دیتی ہے کہ سات دن کے اندر اندر گیس لوڈشیڈنگ اور پریش کا مسئلہ ختم کردیں

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔