Swat

لاکھوں نوجوانوں نے جے آئی یوتھ کی ممبر شپ حاصل کرلی، عبدالغفار خان

مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی یوتھ صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر عبدالغفار خان نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں 7 لاکھ سے زائد نوجوانوں نے جے آئی یوتھ کی ممبر شپ حاصل کی ہے۔ آٹھ سو یونین کونسلوں میں یوتھ الیکشن کے ذریعے 13 ہزار عہدیدار منتخب ہوئے ہیں۔ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے روک کر ان کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا رہا ہے۔ پورے صوبے میں 15 فروری سے 28 فروری تک یوتھ کنونشن منعقد کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورۂ سوات کے موقع پرمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی نائب صدر ڈاکٹر خالد فاروق اور جے آئی یوتھ سوات کے صدر حیدر علی بھی موجود تھے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔