کبل(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ کبل میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار تین افراد کو ٹکر مار کر زخمی کردیا ۔ افسر خان ، رحمان اللہ اور فدا حسین سکنہ سر سینئی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ گالف کورس کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے گر کر شدید زخمی ہوگئے۔ تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے کبل ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا
Swat
