مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں نے موجودہ ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی کو تحریک انصاف کے زوال کا سبب قراردے دیا۔ نظریاتی کارکنوں کے تحفظات کو دور نہ کیا گیا تو آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت ناممکن ہوگی۔ تحریک انصاف کے بانی نظریاتی کا رکنوں کا دوسرا مشاورتی اجلاس مینگورہ کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں سابق بانی ضلعی صدر علی خان،ابراہیم ایڈووکیٹ،انجینئر احسان اللہ،جان شیر خان،ڈاکٹر علی رحمان،امین جان گل دا اور محمدعلی خان سمیت دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔ مقررین نے کہاکہ موجودہ ممبران اسمبلی مسلسل نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کررہے ہیں اور یہی رویہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے لئے خطرے کی علامت بن سکتا ہے
Swat
