Swat

پیسکو ایس ڈی او نے مجھے 70 ہزار جرمانہ کیا ہے، تحقیقات کی جائیں

کبل(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ کبل میں پیسکو کے ایس ڈی او نے حادثہ کا شکار ہونے والی موٹر کار کے ڈرائیور سے 70ہزار روپے نقد جرمانہ وصول کیا۔ فضل غفور سکنہ چارباغ کے مطابق گذشتہ روز وہ بچوں کے ہمراہ گھر جارہے تھے کہ علی گرامہ کے مقام پر ان کی گاڑی بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں ان کا بیٹا بھی زخمی ہوا۔ اس کے بعد ایس ڈی او پیسکو کبل نے پہنچ کر ہمیں ہسپتال بھی جانے نہیں دیا اور کہا کہ کھمبا پر70ہزار روپے خرچہ آئے گا۔ ایس ڈی او نے ہم سے ستر ہزار روپے نقد لئے اور پھر ہمیں ہسپتال جانے کی اجازت دی۔ انہوں نے پیسکو کے اعلیٰ حکام سے اس بارے تحقیقات کا مطالبہ کیا

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں