Swat

زلزلہ کے دوران ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں زلزلہ کے دوران ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے ۔ گذشتہ روز ہونے والے 6.1زلزلہ کے دوران آصف ولد محمد نبی سکنہ ٹوپی صوابی جو کسی کام کی غرض سے سوات آیا تھا اور ایک ہوٹل میں رہائش پذیر تھا، دورانِ زلزلہ کمرے کے واش روم میں تھا کہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا ۔ سیدو شریف میں دیوار گرنے سے دو افراد محمد وسیم اور اویس زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔