(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ شریف آباد میں فوجی یونٹ میں خود کش دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مینگورہ شہر اور ضلع کے بیشتر علاقوں میں سڑکوں پر نکل کر گاڑیوں کی تلاشی شروع کردی۔ پشاور اور اسلام آباد سے مینگورہ آنے والے زیادہ تر لوگ کبل روڈ کا استعمال کرتے ہیں لیکن دھماکے کے بعد سے اس روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔ مینگورہ کے مختلف شاہراہوں پر ایک عرصہ بعد لوگوں نے پاک فوج کے جوانوں کو گاڑیوں کی چیکنگ کرکے دیکھا
Swat
