Swat

کور کمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ کا سوات کا دورہ

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) کور کمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے سوات کا دورہ کیا۔ اپنے دورہ کے دوران انہوں نے تحصیل کبل کے علاقہ شریف آباد میں اس فوجی یونٹ کا دورہ کیا جہاں گذشتہ روز خود کش دھماکا ہوا تھا۔ انہوں نے وہاں پر فوجی جوانوں سے ملاقات کی اور بات چیت بھی کی ۔ اس موقع پر ان کو دھماکہ کے بارے اور اس کے بعد کی کارروائی پر بریفنگ دی گئی۔ کور کمانڈر کے دورہ کے موقع پر سیکورٹی فورسز نے کانجو سے شموزئی تک مین روڈ کو کئی گھنٹوں تک ٹریفک کے لئے بند رکھا جس کی وجہ سے علاقہ میں باقی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام رہی

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں