(باخبر سوات ڈاٹ کام) چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم نے سوات سوشل میڈیا کلب کی نو منتخب کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔اس سلسلے میں گذشتہ روزسلطان ٹاؤر مکانباغ میں واقع سوات سوشل میڈیا کلب کے دفترمیں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ممبران کے علاوہ مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان نے کہا کہ دور جدید میں سوشل میڈیا کا کردار نتہائی اہم ہے۔ اس لئے میڈیا کلب کے تمام ممبران اور عہدیداران علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں
Swat
