Swat

مینگورہ پولیس کی کارروائی، 18مشتبہ افراد سمیت 102 ملزمان گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پولیس نے کارروائی کے دوران مینگورہ پولیس نے ایک ماہ کے دوران 18مشتبہ افراد سمیت دیگر مقدمات میں 102ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جرائم پیشہ 17افراد کو 3ایم پی او کے تحت جیل بھجوادیا گیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران 14کلوگرام چرس اور دیگر منشیات برآمد کرلیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ مینگورہ محمد نصیر باچا نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اخترحیات خان اور ڈی پی او سوات واحد محمود کی ہدایت پر مینگورہ پولیس نے ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان کی سرکردگی میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران خصوصی مہم چلائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر عوام کا تعاون جاری رہا تو علاقے سے جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ ساتھ جرائم کی بیخ کنی کی جائے گی

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔