Swat

دو روزہ سنوفیسٹول کی رنگارنگ تقریبات اختتام پذیر

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ دو روزہ سنوفیسٹول کی رنگارنگ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔ہیپی لیک اسکی انگ کلب نے میدان مارلیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے کھلاڑیوں میں ا نعامات تقسیم کئے۔ برفباری کے دوران کھلاڑیوں جم کر کھیلے۔ سیاحوں نے بھی برفباری کے خوب مزے اڑائے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سطح سمندر سے 9200 فٹ کی بلندی پر واقع حسین برفیلی وادی ملم جبہ میں سنو فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں برفیلی کھیل اسکی انگ کے مقابلوں کا بھی میدان سجا۔مقابلوں میں چار ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل مقابلوں کے دوران کھلاڑیوں نے شدید برفباری کے باوجود جم کر کھیلا۔ ہیپی لیک کی ٹیم نے پہلی، ڈی آئی جی ملاکنڈ کی ٹیم نے دوسری اور سیم سنز کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔