Swat

عمران خان جھوٹ بولنے میں ثانی نہیں رکھتا، امیر مقام

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وزیر اعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان جھوٹ بولنے میں ثانی نہیں رکھتا، آئندہ انتخابات میں خیبر پختونخوا کے عوام جھوٹے نعرے لگانے والوں کی ضمانتیں ہی ضبط کرلیں گے،بڑے بڑے دعوے کرنے والے عمران خان نہ یکساں نظام تعلیم لاسکے اور نہ ہی صوبے میں ایک میگاواٹ تک کی بجلی پیداکرسکے ہیں،نوازشریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلی باغ میں سوئی گیس فراہمی منصوبہ کے افتتاح کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ،سید حبیب علی شاہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔