(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں 3ماہ کے بعد آج سے تمام سی این جی اسٹیشن 24گھنٹے کے لئے کھول دیئے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تین ماہ قبل سی این جی اسٹیشن کو صبح 6 سے رات 10 بجے تک بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ سوات سی این جی ایسوسی ایشن سوات کے صدر حاجی طاہر خان نے میڈیا کو بتایا کہ وہ کمشنرملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام،ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق اور ایم پی اے فضل حکیم کے شکر گزار ہیں جنہوں نے سی این جی ایسوسی ایشن کی اپیل پر آج یکم مارچ سے سی این جی اسٹیشن کھولنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گیس کا پریشر پورا ہوگیا ہے اور اب لوگوں کو سی این جی اسٹیشنوں میں 24گھنٹے گیس کی فراہمی ہوسکے گی
