Swat

پولی تھین بیگز پر پابندی کا فیصلہ، مہم شروع

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں پولی تھین بیگزپرپابندی کافیصلہ کرلیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پلاسٹک تھیلوں کو ختم کرکے قابل تحلیل تھیلے متعارف کرانے کی مہم شروع کردی گئی۔ مینگورہ شہر میں تاجروں میں قابل تحلیل تھیلے تقسیم کردیے گئے، اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حمیدخان بونیرے کی قیادت میں واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ واک میں سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اور واساسمیت ٹی ایم کے حکام نے بھی شرکت کی۔صدرسوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدرعبدالرحیم نے بتایا کہ اس ضمن میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیاجائے گا اور بہت جلد ایک سیمیناربھی منعقد کیا جائے گا

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔