Swat

عوام حکمرانوں سے محرومیوں کا بدلہ آئندہ الیکشن میں لیں گے، شہر یار امیر زیب

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما شہزادہ شہریارامیرزیب نے کہا ہے کہ سوات کے عوام حکمرانوں سے محرومیوں کا بدلہ آئندہ الیکشن میں ووٹ کے ذریعے لیں گے۔ حکمرانوں نے سوات کو تباہی کے دہانے پرلاکھڑا کردیاہے۔ سوات میں حکمرانوں کی عدم توجہی کی وجہ سے سیاحت تباہ ہوچکی ہے۔ سوات کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی کاسلسلہ بندکیاجائے۔ سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے کچھ نہیں۔ نتھیاگلی کواربوں کا پیکیج دیا گیا۔ گذشتہ دس، پندرہ سالوں سے ملم جبہ اورکالام کی روڈز کھنڈروں میں تبدیل ہوچکی ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پیامدین میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی اورمرکزی دونوں حکومتوں نے سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے کچھ نہیں کیا، جب کہ دوسری طرف نتھیاگلی کواربوں روپے کی مراعات اورپیکیجز دیے گئے جو کہ سوات کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہیں۔ اجتماع سے محمد شاہی خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔