(باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبائی پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پرسوات کے ہسپتالوں میں پیرامیڈیکل سٹاف نے ہڑتال نہیں کی اور ہسپتالوں میں معمول کا کام جاری رہا۔ آل پاکستان پیرامیڈیکس سٹاف فیڈریشن کے صوبائی سینئر نائب صدر میانگل علیم اور سیدو ہسپتال کے جنرل سیکرٹری فضل غفار نے کیبنٹ ممبران کے ہمراہ ہسپتال کے تمام یونٹوں کا دورہ کیا اور پیرامیڈیکس کے بے مثال اتفاق، اتحاد اور ہڑتال نہ کرنے پر تمام سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر میانگل علیم کا کہنا تھا کہ پیرامیڈیکس سٹاف ایل آر ایچ مافیا اور ان کے چند کارندوں کی ڈپلومیسی میں نہیں آئے گا۔ مذکورہ ہڑتال ان لوگوں نے اپنے ذاتی مقاصد کے حصول کے لیے کی تھی جسے مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا ہے
