(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں 24سالہ نوجوان کو بے دردی سے قتل کرنے والے دو ملزم نوجوانوں کو آج جسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ملزمان 18 سالہ فیصل اور 19 سالہ سجاد نے گذشتہ روز 24 سالہ سردار علی کو قتل کرنے کے بعد اس کا سر تن سے جدا کیا تھا۔ ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ کے مطابق ملزمان سے آلہ قتل پستول اور چھری برآمد ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان نے پولیس کے سامنے اقبال جرم بھی کرلیا ہے
Swat
