(باخبر سوات ڈاٹ کام) بریکوٹ قومی جرگہ نے تحصیل بریکوٹ کو ایک صوبائی حلقہ میں شامل کرنے پر الیکشن کمیشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار تحصیل بریکوٹ کو ایک صوبائی حلقہ میں شامل کیا گیا جس پر اہل علاقہ خوش ہیں۔ بریکوٹ قومی جرگہ اور آل پارٹیز کانفرنس کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں شرکا نے اس اقدام پر الیکشن کمیشن کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اب تحصیل بریکوٹ کے عوام کو صوبائی حلقہ کی صورت میں شناخت مل گئی ہے
