(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈی پی او سوات کیپٹن (ر) واحد محمود نے 24سالہ نوجوان سردار علی کے قاتلوں کو بروقت گرفتار کرنے پر پولیس اہلکاروں کے لئے انعام کا اعلان کردیا۔ پیر کو ڈی ایس پی سٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ نوجوان کو قتل کرنے اور سر تن سے جدا کرنے سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا تھا لیکن سوات پولیس نے بروقت دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے آلۂ قتل برآمد کیا جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف وہراس کم ہوگیا۔اس موقع پر انہوں نے ڈی ایس پی سٹی ،ا یس ایچ او مینگورہ اور دیگر اہلکاروں کے لئے نقد انعام اور توصیفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا
Swat
