(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے پیپلز چوک میں ایک دکان میں اسلحہ کی نوک پر لوٹ مار کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ چند روز قبل تین مسلح افراد نے بیٹری کی ایک ایجنسی میں داخل ہوکر دکاندار سے پانچ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ کے مطابق ایس ایچ او مینگورہ نصیر باچا کی قیادت میں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان خورشید علی ولد بخت امین سکنہ سخا چینہ امانکوٹ اور بشیر احمد ولد حضر ت احمد ساکن سخا چینہ آمانکوٹ کو گرفتار کرلیا۔ ایک ملزم محمد رشید ولد میر زمان ساکن مانسہرہ کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے لوٹی گئی رقم اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے
