Swat

ادارہ واسا لاکھوں کی تنخواہوں کے باوجود نظام درست نہ کرسکا،

(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا کہ الیکشن 2018ء میں کامیابی حاصل کرکے ضلع سوات کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔لاکھوں روپے تنخواہوں کے باوجود ’’واسا‘‘ پانی فراہمی اور صفائی کا نظام درست نہ کرسکا۔ حکمران الیکشن کے موقع پر عوام کو دھوکا دے کر پھر غائب ہوجاتے ہیں۔ جماعت اسلامی کی قیادت حقیقی معنوں میں عوامی کی ترجمانی کا حق اداکرے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے وتکے شاہدرہ مینگورہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی مینگورہ سٹی حاجی محمدیاسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں