Swat

سوشل میڈیا ایک طاقتور ہتھیار ہے،

(باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی خیبرپختونخواکے جنرل سیکرٹری عبدالواسع نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک طاقتور ہتھیار ہے۔ قوم کو متحد کرنے کے لئے سوشل میڈیا کا مثبت استعمال لازمی ہے۔ آنے والا الیکشن سوشل میڈیا کی طاقت سے لڑا اور جیتا جائے گا۔ الیکشن 2018ء جماعت اسلامی کے لئے ایک چیلنج ہے۔ سوشل میڈیا کارکنان کی مدد سے اس چیلنج کو سر کریں گے۔ جے آئی کارکنان سوشل میڈیا کو اسلامی نظام کے نفاذ اور ملک و قوم کی فلاح و کامرانی کے لئے استعمال کریں۔ سوشل میڈیا کی افادیت مزید بڑھتی جارہی ہے۔ کارکنان سوشل میڈیا پر صبر ، برداشت اور شائستگی کو ترویج دے۔ جماعت اسلامی کے پاس کردار، دیانت، امانت، سچائی اور کرپشن سے پاک قیادت ہے۔ ان خیالات کااظہا ر انہوں نے سوات پریس کلب میں جماعت اسلامی سوات کے زیر اہتمام میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن سے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین ، جماعت اسلامی سوات سوشل میڈیا انچارج اسداللہ راہی اور حیدر علی نے بھی خطاب کیا

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں