Swat

ہدایات کے باوجود سڑکوں پر سے سپیڈ بریکرزنہیں ہٹائے گئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ کی واضح ہدایات کے باوجود سوات کی سڑکوں پر سے سپیڈ بریکرز کونہیں ہٹایا گیا۔ مینگورہ شہر کی مصروف شاہراوں پر سپیڈ پریکرز کی وجہ سے اکثر اوقات ٹریفک جام رہتا ہے ۔ چیف سیکرٹری نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ مین سڑکوں پر تمام بڑے سپیڈ بریکرز کو ہٹایا جائے ،لیکن اس کے باوجود بھی مینگورہ کے تاج چوک ، ہلال پلازہ ، حیات آباد اور دیگر علاقوں میں اب بھی بڑے سپیڈ بریکرز موجود ہیں ، جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام متاثر ہو رہا ہے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔