Swat

سوئی گیس مین لائن اپنی زمینوں سے گزرنے نہیں دیں گے

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل بریکوٹ کے آل پارٹیز کانفرنس نے اعلان کیا ہے کہ اگر شموزئی کے علاقہ کو سوئی گیس فراہم نہیں کی گئی، تو علاقہ کے لوگ سوئی گیس کی مین لائن کو اپنی زمینوں سے گزرنے نہیں دیں گے۔ اس سلسلے میں آل پارٹیز کانفرنس تحصیل بریکوٹ کا اجلاس ہوا جس میں تما م سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ محکمہ سوئی گیس ہماری زمینوں کو بنجر کرکے اس میں دوسرے علاقوں کو سوئی گیس کی فراہمی کے لیے پائپ لائن بچھا رہی ہے۔ اگر ہمارے علاقہ کو گیس کی فراہمی نہ کی گئی، تو نہ تو اپنی زمینوں میں گیس پائپ لائن گزرنے کی اجازت دیں گے اور اس کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔