Swat

خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی سوات میں پہلی بڑی کارروائی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی سوات میں پہلی بڑی کارروائی، مختلف بیکریوں کا معائنہ کیا گیا۔ بیکریوں میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورت حال اور اس کے علاوہ نان فوڈ گریڈ کلر اور ایکسپائرڈ مواد پایا گیا۔ فوڈ سیفٹی ایکٹ کے مطابق بھاری جرمانے عائد کیے گئے جبکہ اس کے علاوہ تمام بیکریوں کو ایمپروومنٹ نوٹسزدیئے گئے۔ فراہم کئے گئے وقت میں اگر عمل درآمد نہ کیاگیا، تو آئندہ معائنے پر مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔ کارروائی میں ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاورفوڈ سیفٹی کے دیگر عملے نے شرکت کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔