Swat

کبل فٹ بال گراؤنڈ، ن لیگ جلسہ بارے انتظامات مکمل

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) کبل فٹ بال گراؤنڈ میں یکم اپریل کو میاں نواز شریف اور مریم نواز کے جلسہ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ یکم اپریل اتوار کو کبل فٹ بال گراؤنڈ میں ن لیگ کے جلسہ سے میاں نواز شریف، مریم نواز اور امیر مقام خطاب کریں گے۔ جلسہ کے لیے انتظامی کمیٹی نے تمام انتظامات مکمل کر لیے اور سٹیج بنانے کا کام شروع کردیا گیا۔ آج ہفتہ کو جلسہ گاہ میں کرسیاں لگائی جائیں گی۔ جلسہ کے لیے سوات کی تمام تحصیلوں کے یونین کونسل اور ولیج کونسل کی سطح پر ن لیگ کے کارکنوں اور عہدیداروں کے جلوس دوپہر ایک بجے گراؤنڈ پہنچیں گے جبکہ دو بجے جلسہ کا آغاز ہوگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔