Swat

تبدیلی کے نام پر ووٹ بٹورنے والے نے مڑ کر صوبہ کی طرف نہیں دیکھا، مریم نواز

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ن لیگ کے رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ آج سوات نے بھی ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے نعرے پر لبیک کہہ کر نواز شریف اور ووٹ کا ساتھ دیا، آئندہ انتخابات میں بھی وہ میاں نواز شریف کا ساتھ دے کر اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ کبل گراونڈ میں ن لیگ کے جلسہ سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس صوبے کے عوام نے تبدیلی کے نام پر الزام خان کو ووٹ دیا تھا۔ انہوں نے کامیابی کے بعد اس صوبے کے عوام کی طرف مڑ کر بھی نہیں دیکھا اور جاکر اسلام آباد میں دھرنوں میں وقت ضائع کیا۔ اب کس منھ سے وہ شخص جو دن رات گالم گلوچ کرتا ہے، اس صوبہ کے عوام سے ووٹ مانگیں گے۔ الزام خان نے اس صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ جاکر عدالتی ایمرجنسی میں لگ گئے اور ووٹ کے خلاف سازش شروع کردیں۔ جب اس صوبے میں سیلاب آیا، تو الزام خان بھاگ گیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ حق اور سچ کا بیانیہ ہے۔ اس لئے عوام نے اس بیانے کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نے لوگوں سے کہا کہ بلے پر ٹھپا لگا دیں اور جب اس اہل صوبہ نے ایسا کیا، تو عمران خان نے ان لوگوں کے وہ ٹھپے پھر جاکر تیر پر لگا دیے۔ اب عمران کو اگلے الیکشن میں اپنے کارکنوں سے کہنا چاہیے کہ وہ اگلے انتخابات میں تیر پر ٹھپے لگادیں۔ کیونکہ بلے پر لگنے والے ٹھپے پھر جاکر تیر پر لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران اور زرداری بھائی بھائی ہیں۔ عمران اور زرداری کا جھنڈا ایک ہے۔ یہ دونوں جس جھنڈے کے نیچے کھڑے ہیں، وہ عوام کا جھنڈا نہیں ہے۔ وہ کسی اور کا جھنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کا تین بار منتخب ہونے والا وزیر اعظم آج پیر کو عدالت میں پیش ہوکر پیشیوں کی نصف سنچری مکمل کرلے گا، جس شخص نے اس ملک کا آئین اور قانون توڑا، وہ قانون کو جھل دے کر کمر درد کا بہانہ بنا گیا اور ملک سے فرار ہوگیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔