Swat

کئی افراد کے قتل میں مطلوب دہشت گرد گرفتار

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں سی ٹی ڈی پولیس نے پولیس اہلکار سمیت تین افراد کو قتل کرنے والے روپوش شدت پسند کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی پولیس نے ایک اطلاع پر تحصیل کبل کے علاقہ برہ بانڈئی میں چھاپہ مار کر ملزم اکبر خان ولد محمد زمین سکنہ شکردرہ تحصیل مٹہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے دیگر شدت پسندوں کے ہمراہ 2014ء میں ایک موٹر کار پر فائرنگ کی تھی جس میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے تھے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔