Swat

جناح میڈیکل کالج کا خپل کور کو سالانہ ایک سیٹ دینے کااعلان

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) جناح میڈیکل کالج کراچی نے خیبر پختون خواہ کے سب سے بڑے یتیم خانہ ’’خپل کور‘‘ کے سکول خپل کور ماڈل سکول کے طلبہ و طالبات کے لئے اپنے میڈیکل کالج میں سالانہ ایک سیٹ دینے کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر سید طارق سہیل چیئرمین بورڈ آف گورنرجناح میڈیکل ا ینڈ ڈ ینٹل کالج کراچی نے خپل کورفاؤنڈیشن کے گرلز اور بوائز سکولز؍ کالجز کا دورہ کیا ۔ اس دوران ڈائریکٹر خپل کور فاؤنڈیشن محمد علی نے انہیں ادارے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جس میں انہوں نے ادارے کے آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں بتایا۔وفد میں ڈ اکٹر سید طارق سہیل کے ساتھ ان کی اہلیہ غزالہ سہیل اورڈاکٹر محمد عالم نے بھی شرکت کی۔ وفد نے ادارے کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پرڈ اکٹر سید طارق سہیل نے خپل کور فاؤنڈیشن کے بچوں اور بچیوں کیلئے ہر سال ایک MBBSسیٹ کاباقاعدہ اعلان کردیا۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔