Swat

پاکستان کے سب سے بڑے سائنس میلے کا آغاز

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں پاکستان کے سب سے بڑے دوروزہ سائنس میلے کا آغاز ہوگیا۔ میلہ میں سو سے زائد سائنسی ماڈلز کے سٹال لگا ئے گئے ہیں۔ میلہ کے پہلے روز سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے پانچ ہزار طلبہ اور پندرہ سو سے زائد طالبات نے شر کت کی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر السلام، ڈی آئی جی اختر حیات خان، ضلع ناظم محمد علی شاہ اور ڈی سی سوات نے ’’سوات سائنس فیسٹول ‘‘ کا افتتاح کیا۔ میلے کا مقصد سوات کے بچوں کو میں سائنس اور نئی تحقیق اور سکولوں میں میسر تعلیمی مواقعوں کا فروغ اور اس میں اضافہ کرنا ہے۔ میلے کا انعقاد ضلعی انتظامیہ، ضلعی حکومت، ادھیانہ اور محکمہ تعلیم سوات نے پاکستان الائنس فار میتھ اینڈ سائنس کے تعاون سے کیا تھا۔میلہ میں سکول کے بچوں نے اپنے ہاتھوں سے بنائے گئے ڈرون کیمروں، بجلی بنانے والی ٹربائنز، واشنگ مشین، روم کولر، ایکسوئیٹرز، ریت صاف کرنے کی مشین ، ائیر کنڈیشن ، بغیر بیٹری کی کشتیوں اور دیگر اشیا کی بھی نمائش کی

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں