سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاک فوج کے جی او سی ملاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل خالد سعیدنے کہا ہے کہ پاک فوج نے یہاں کے عوام کے تعاون سے ملاکنڈ ڈویژن سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرکے علاقے کو امن کا گہوارہ بنا دیا ہے۔ امن کے ثمرات بتدریج عوام کو مل رہے ہیں۔ سوات ایک دفعہ پھر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور اختیارات بتدریج سول انتظامیہ کو منتقل کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کی سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں، بارایسو سی ایشن، ٹریڈرزفیڈریشن، صحافیوں، وی ڈی سیز اور اقلیتی رہنماؤں کے ایک نمائندہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مینگورہ فورس کمانڈر بریگیڈ ئیر اویس دستگیر،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام، ڈپٹی کمشنرشاہد محمود، ڈپٹی کمانڈرکرنل مسعود، ڈی پی او سوات کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمو بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف تجاویز پیش کیں،جس پر جنرل کمانڈنگ آفیسر خالد سعید نے کہا کہ ملاکند ڈویژن میں امن کو برقرار رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ پاک فوج کا مقصدصرف اور صرف عوام کی جان و مال کے تحفظ اور یہاں پر قائم امن کو برقرار رکھنا ہے
Swat