Swat

فریقین کے درمیان تصادم، چودہ افراد زخمی

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل چار باغ کے علاقہ عالم گنج میں دو فریقین کے درمیان زمین کے تنازعہ پر تصادم کے نتیجے میں چودہ افراد زخمی ہوگئے۔ ایس ایچ او چارباغ عزیز الرحمان کے مطابق علاقہ میں سہراب خان اور ڈاکٹر سردار علی فریقین کے درمیان ایک عرصہ سے زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا۔ منگل کودونوں فریقین نے آمنے سامنے ہوئے اور ایک دوسرے پر حملہ کردیا۔ جوتی لات کے ساتھ ساتھ پھاوڑوں، بیلچوں اور پتھروں سے ایک دوسرے کی دھنائی کر دیجس کے نتیجے میں سہراب خان فریق سے چھ اور ڈاکٹر سردار علی فریق سے آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خورشید، فیاض، رحیم داد، امتیاز، نیاز علی، بخت عالم، حضرت علی، اعجاز ، عزیز، رحیم خان، فاروق، زور طلب، سردار علی، عمران اور یوسف کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں فریقین سے نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔