سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ پولیس نے موبائل چوروں کے نو رکنی گروپ کو گرفتارکرکے قبضے سے 63عدد مختلف قسم کے موبائل برآمد کرلئے۔ ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او سوات کیپٹن ریٹائرڈواحد محمود کی خصوصی ہدایت پرمینگورہ شہر اور نواحی علاقوں میں موبائل چوروں اور موبائل چھیننے والوں کے خلاف سٹرائیک اپریشن جاری ہے۔ جس میں مینگورہ پولیس نے ڈی ایس بی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 9موبائل چوروں لیاقت سکنہ ملابابا ، جاوید ولد سکنہ کانجو، محمد کریم سکنہ ملوک آباد ، حیات سکنہ رنگ محلہ ، عصمت علی سکنہ مکان باغ ، شکیل سکنہ امانکوٹ ، افتخار سکنہ شریف آباد سلمان سکنہ شیریف آباد اور ناصر عرف طورے سکنہ شریف آبادکو گرفتار کرکے ان سے چوری شدہ موبائل برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرا دئے۔
Swat
