سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں مسلسل چھٹے روز بارش سے بالائی علاقوں میں سردی واپس لوٹ آئی اور میدانی علاقوں میں موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا۔ ہفتہ اور اتوار کی شب چھٹے روز بھی مینگورہ شہر سمیت ضلع کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے بالائی علاقوں میں سردی واپس لوٹ آئی۔لوگوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردیا۔ مینگورہ شہر سمیت میدانی علاقوں میں موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے۔اتوار کو سوات میں مطلع ابر آلود تھا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج پیر کو سوات کے مختلف علاقوں میں پھر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ۔
Swat
