Swat

متحدہ مجلس عمل سوات کا پہلا با ضابطہ اجلاس آج سنگوٹہ میں ہوگا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) متحدہ مجلس عمل سوات کا پہلا با ضابطہ اجلاس آج المرکز الاسلامی سنگوٹہ میں ہوگا۔ آئندہ کی حکمت عملی اور ضلع بھر میں تنظیم سازی پر غور کیا جائے گا۔متحدہ مجلس عمل ضلع سوات کے ترجمان مفتی شیر محمدکے مطابق اجلاس آج بروز جمعہ المر کز الاسلامی سنگوٹہ میں متحدہ مجلس عمل کے ضلعی صدر قاری محمود کی زیر صدارت منعقد ہوگا جس میں ضلع سوات میں مجلس عمل کی آئندہ حکمت عملی اور زونل سطح پر تنظیم سازی کے علاوہ ضلع بھر میں رابطہ عوام مہم کے لیے ایجنڈابھی ترتیب دیا جائے گا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔