Swat

فاٹا انضمام میں ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو قربانی کا بکرا بنا یا گیا ہے، عبدالرحیم

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر اور ’’پاٹا‘‘ کے مسئلہ پر آل پارٹیز کے ترجمان عبدالرحیم نے کہا ہے کہ فاٹا انضمام میں ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو قربانی کا بکرا بنا یا گیا ہے جس میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی مجرمانہ غفلت اور عوام مخالف فیصلوں پر عوام میں سخت تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے۔ جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے حقوق پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کی جائے گی، نہ کسی کو یہاں کے عوام سے مراعات چھیننے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے اس مسئلہ پر آواز نہ اٹھا کر یہاں کے عوام کو مایوس کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔