Swat

ٹمبر مافیا ایماندار افسر کا تبادلہ کرنا چاہتا ہے، جنگل بچاؤ کمیٹی

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے سلاتنڑ کی جنگل بچاؤ کمیٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ کئی سالوں بعدعلاقے کے جنگل میں غیر قانونی کٹائی بند ہوئی ہے ،جس کا کریڈٹ موجودہ ایس ڈی ایف او کو جاتا ہے مگر چند افراد جن کا تعلق ٹمبر مافیا سے ہے، وہ سیاسی افراد سے مل کر اس افسر کو ہٹانا چاہتے ہیں ۔ سلاتنڑ جنگل بچاؤ کمیٹی کے ارکان محمد کرم عرف گل ، عمر غنی اور دیگر نے ایک اخباری بیا ن جاری کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے ان کے علاقہ سلاتنڑ اور گردو نواح میں جنگلات کی کٹائی بے دریغ جاری تھی، جن میں علاقہ کا ٹمبر مافیا اور جنگلات کے محکمے کے لوگ شامل تھے۔ بے دریغ کٹائی سے ان کے علاقے کے پہاڑوں پر جنگلات انتہائی کم رہ گئے ہیں۔تاہم موجودہ ایس ڈی ایف او جو اپنی ڈیوٹی ذمہ داری سے ادا کررہا ہے ،نے ہر قسم کی کٹائی پر پابندی لگا دی ہے ۔ جہاں کہیں بھی غیر قانونی کٹائی یا ٹمبر سمگلنگ ہوتی ہے ،وہ موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کرتا ہے جس سے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی میں بہت حد تک کمی پیش آئی ہے۔ تاہم چند افراد جن میں علاقہ کا ٹمبر مافیا اور سیاسی پارٹیوں کے ارکان شامل ہیں۔ موجودہ ایس ڈی ایف او کے خلاف من گھڑت کہانیاں بنا کر اسے تبدیل کرانا چاہتے ہیں

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔