سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات کے سینٹر فار پلانٹ سائنسز اینڈ بائیوڈائیورسٹی کے زیر سایہ ایم فل کے چھے طلبہ یونیورسٹی آف سوات سے اپنی ایم فل کی ڈگری مکمل کرکے کامیابی سے فارغ التحصیل ہوگئے۔یہ ایم فل لیول پر یونیورسٹی آف سوات کے کسی بھی شعبے سے فارغ ہونے والے طلبہ کا پہلا بیچ ہے ۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خان نے طلبہ کو مبارکباد دی اور اُن کے اساتذہ اور خاص طور پر سینٹر فار پلانٹ سائنسز اینڈ بائیوڈائیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن شیر کی کوششوں کو سراہا۔ سینٹر فار پلانٹ سائنسز اینڈ بائیوڈائیورسٹی یونیورسٹی آف سوات کا وہ پہلا ڈیپارٹمنٹ تھا جس نے ایم فل اور پی ایچ ڈی میں طلبہ کو داخلے دئے تھے۔ اس موقع پر سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن شیر نے کہا کہ اُن کا ڈیپارٹمنٹ بہت جلد پی ایچ ڈی طلبہ کو بھی فارغ کرنے کیلئے کوشاں ہے
Swat
