سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) کالام میں کار دریا میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور کبل میں کار کھائی میں گرنے سے تین افراد زخمی ہوگئے ۔ کالام کے علاقہ مٹلتان میں موڑ کاٹتے ہوئے موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور بہادر جاں بحق ہوگیا ۔ تحصیل کبل کے علاقہ ڈیڈاور میں کار کھائی میں گرنے سے ذیشان اور کار میں موجود دیگر دو افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے کبل ہسپتال منتقل کردیا گیا
Swat
