Swat

آج عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے خصوصی تقاریب کا اہتمام ہوگا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات وائلڈ لائف ڈویژن نے آج منگل 5جون کو عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا ہے۔ دن بھر جاری ان تقاریب میں مختلف تعلیمی اداروں میں سمپوزیم اور مذاکروں کا انعقاد شامل ہے جن میں ماحولیاتی بہتری اور ماحول دوست فطرت کے فروغ کے لیے جنگلی حیات اور حیاتیاتی تنوع کی اہمیت نیز اس سلسلے میں طلبہ اور محققین کے کردار کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس طرح کی ایک خصوصی تقریب گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سیدوشریف کے زوالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ہوگی جس میں موضوع کے حوالے سے جاندار مذاکرے اور تقریری مقابلے کے علاوہ جنگلی حیات اور حیاتی تنوع کی اہمیت پر عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے واک کا اہتمام بھی کیا گیا ہے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔