Swat

پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، 430مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 430مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدارمیں غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ ڈی پی او سوات کیپٹن (ر)واحد محمود کے مطابق ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں پولیس کے کمانڈوز اور دیگر دستوں نے حصہ لیا۔ پولیس نے اس دوران ایک اشتہار ی ملزم کو بھی دھرلیا جبکہ 430مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جن کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ جس میں 5عددبندوق، 10 عددپستول، 140 عدد کارتوس شامل ہیں۔ اس دوران کرایہ داران ایکٹ کے تحت 25 افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ ہوٹل ایکٹ کے تحت 10افراد کے خلاف ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سماج دشمن افراد کے خلاف کارروائیوں میں 15 کلو گرام چرس اور 30 گرام ہیروین برآمد کرلیا گیا ہے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔