Swat

جہانزیب کالج کے شعبۂ تاریخ میں یک روزہ سیمینار

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج کے شعبہ تاریخ میں مدرسہ دیوبند کے قیام اور اغراض و مقاصد کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔سیمینار کا موضوع ’’دی پریزنٹ اَیز رِفلیکشن آف دی پاسٹ: این انلسز آف دی پولٹیکل سٹانس آف دی دیوبندیز اِن پاکستان‘‘(The Present as Reflection of the Past: An Analysis of the Political Stance of the Deobandis in Pakistan) تھا۔ سیمینار سے اپنے خطاب میں شعبۂ پاکستان سٹڈیز کے ڈاکٹرعرفان اللہ خان نے کہا کہ علمائے دیوبند نے مختلف ادوار میں مختلف جہتوں سے کام کیا اورقیامِ پاکستان کے بعدعلمائے دیوبند نے پاکستان اور خطے میں مختلف حوالوں سے اہم کردار ادا کیا۔ شعبۂ تاریخ کے چیئرمین ڈاکٹر سلطان روم نے اپنے خطاب میں اس سیمینار کو طلبہ اور دوسرے سامعین کے لیے مفید قرار دیتے ہوئے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اس سے بھر پور طور پر استفادہ کرنا چاہیے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔