سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ اور تحصیل مٹہ کے بیشتر علاقوں میں شدید ژالہ باری سے پھلوں کے درختوں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ اس سال سوات میں آڑو کی پیدوار میں کمی کا امکان ہے۔گذشتہ روز شدید ژالہ باری کے بعد دونوں تحصیلوں کے بیشتر علاقوں میں آڑو، الوچہ، خوبانی اور جاپانی پھل کے درختوں میں موجود پھلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ انجمنِ زمینداران ضلع سوات کے رہنما حاجی رحمت علی کے مطابق ژالہ باری سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ سوات جو ملک بھر میں آڑو کا 80فیصد پیداوار دیتا ہے، اس ژالہ باری سے موجودہ آڑو نمبر 2اور 3 کی تیار فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ژالہ باری سے اگلے دنوں میں تیار ہونے والے آڑو نمبر 4,5,6,7اور 8کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے زمینداروں کے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اس سال آڑو کی پیداوار کم ہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے ملک میں آڑو نایاب اور مہنگا ہوگا
Swat
