سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات کی زیر نگرانی بی اے ، بی ایس سی اور بی کام ، بی بی اے کے سالانہ امتحانات26 جون 2018ء سے شروع ہوں گے۔ یونیورسٹی آف سوات کے ناظم امتحانات پروفیسر محمد ریاض کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق سا لانہ امتحانات 26 جون 2018ء سے شروع ہوں گے۔ ضلع سوات،شانگلہ اور بونیر کے ریگو لرطلبہ وطالبات اپنے امتحانی رول نمبر سلپ اپنے متعلقہ اداروں سے وصول کریں گے۔ پرائیویٹ امیدواروں کو امتحانی رول نمبرسلپ ان کے سکونتی پتوں پر بھیجے جا چکے ہیں۔ ا ن کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے قریبی ڈاک خانہ سے رابط کریں۔ جن امیدواروں کے ذمہ بقایہ جات ہیں۔ ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ یونیورسٹی آف سوات کے شعبۂ امتحانات بنگلہ نمبر 798 گلی نمبر 33 سیکٹرA کانجو ٹاؤن شپ سوات سے رجوع کریں۔ امیدواروں کی سہولت کے لئے شعبۂ امتحانات آج ہفتہ کے دن بھی کھلا رہے گا۔
Swat
