سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں نے آئندہ الیکشن کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کو نامناسب قرار دے کرمسترد کردیا۔فیصلے کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے عہدوں سے استعفا دینے کا اعلان کردیا۔صوبائی صدر ہمایون خان سمیت دیگرقائدین کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل صدر خورشید خان، سابقہ جنر ل سیکرٹری روح الامین لالااوردیگر عہدیداروں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے جن اہل اورمستحق امیدوار وں نے کاغذات جمع کرائے تھے، پارٹی کی صوبائی اور مرکزی قیادت نے انہیں یکسر نظر اندازکرکے نااہل امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں۔ اس ناقص اورغیر جمہوری فیصلے کی وجہ سے پارٹی کارکنوں میں سخت تشویش اور پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے جوآج سراپااحتجاج ہیں۔ اس دوران پی پی پی تحصیل چارباغ کے صدر یاسرخان نے پارٹی قیادت کے فیصلوں کے خلاف کابینہ سمیت عہدوں سے استعفا دے دیا۔
Swat
