سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس نے ایک ہفتہ کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ و منشیات برآمد کرلیا۔ سوات پولیس کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) واحد محمود کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی آپریشن کیا۔ ایک ہفتہ کے دوران 2037 مشتبہ افراد اور 64 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے 176 افراد کے خلاف کرایہ داری ایکٹ، 38افراد کے خلاف ہوٹلز ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرائے۔ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر رکھی گئیں 30بندوقیں، 5کلاشنکوف، 60پستولوں کو برآمد کرکے مقدمات درج کرائے گئے۔ منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران 88 کلوگرام چرس، تین ہزار گرام ہیروین،667لیٹر شراب کو برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
Swat
