Swat

قومی وطن پارٹی نے پی کے 5مینگورہ سے شوکت علی کو ٹکٹ جاری کر دیا

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  قومی وطن پارٹی نے سوات کے شہری حلقہ پی کے 5مینگورہ سے تحصیل کونسلر شوکت علی کو ٹکٹ جاری کردیا۔ اس سے پہلے اس حلقہ سے پارٹی کے زونل چیئرمین فضل الرحمان نونو امیدوار ہوا کرتے تھے۔ چند ماہ قبل قومی وطن پارٹی نے اس حلقہ سے موجودہ نگران وزیر اعظم ناصر الملک کے چھوٹے بھائی سابق تحصیل ناظم رفیع الملک کو میدوار نامزد کیا تھا، لیکن بعد میں انہوں نے قومی وطن پارٹی کے ضلعی چیئرمین کے عہدہ سے استعفا دیا تھا جس کی وجہ سے ٹکٹ شوکت علی خان کو دیا گیا۔ شوکت علی خان نے پچھلے بلدیاتی انتخابات میںیونین کونسل مکان باغ، لنڈیکس سے سابق ڈیڈک چیئرمین و ایم پی اے اور تحریک انصاف ضلع سوات کے صدر فضل حکیم کے بھائی خان طوطی کو شکست دے کر تحصیل کونسلر منتخب ہوئے تھے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔