سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں گذشتہ دو روز سے بارش کی وجہ سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا۔ ہفتہ اور اتوار کو بارش کے بعد شام کے بعد موسم سرد ہوگیا۔ رات کو مینگورہ شہر سمیت میدانی علاقوں میں لوگوں نے پنکھے چلانا بند کرکے رضائیاں اوڑھ کر سونا شروع کردیا۔ دن کے اوقات میں بھی موسم بہتر ہونے کی وجہ سے روزہ داروں نے سکھ کا سانس لیا ۔
Swat
